چھٹے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بننے کے لیے تیار،نسیم شاہ(naseem shah)

naseem shah

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ(naseem shah) پاکستان کی جانب سے چھٹے کم عمر ترین
ٹیسٹ کرکٹر بننے کے لیے تیار ہیں ۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے
آج پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ(naseem shah) کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ
کے لیے میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا ہے ۔ نسیم شاہ کل جب کینگروز
کے خلاف اپنی ٹیسٹ کیپ حاصل کریں گے تو وہ16سال279دن کی عمر
میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے کم عمر ترین پاکستانی کھلاڑی ہوں گے ۔
ٹیسٹ کرکٹ کے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حسن رضا کے پاس ہے
جنہوں نے 14سال اور227دن کی عمر میں اکتوبر 1996ءمیں زمبابو ے کے
خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا ،

شین واٹسن(shane watson) پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لیے بیتاب

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر
موجود پاکستانی کرکٹر سابق کپتان مشتاق محمد ہیں جنہوں نے 15سال124دن
کی عمر میں مارچ1959ءمیں ویسٹ انڈیز کےخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا ،
سابق فاسٹ باﺅلر عاقب جاوید نے 16سال 189دن کی عمر میں نیوزی لینڈ کے
خلاف فروری 1989ءمیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا ،سابق ٹیسٹ کرکٹر
آفتاب بلوچ نے16سال221دن کی عمر میں نومبر1969ءمیں نیوزی لینڈ کے
خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ،سابق سپنر نسیم الغنی نے جنوری 1958ءمیں
16سال248دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا ،
سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد حسن نے16سال352دن کی عمر میں انگلینڈ کےخلاف
جولائی 1954ءمیں اپنے ٹیسٹ کیریئر شروع کیا ،زاہد فضل نے نومبر1990ء
میں17سال5دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا،سابق پیسر
عطاءالرحمان نے جون1992ءمیں انگلینڈ کےخلاف 17سال 68دن کی عمر میں
ٹیسٹ کیریئر شروع کیا،عمران نذیر نے مارچ1999ءمیں سر ی لنکا کےخلاف
17سال78دن کی عمر میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں