ملکی معیشت کے استحکام کے نتیجے میں بجٹ سپورٹ بحال ،حماد اظہر(hammad azhar)

hammad azhar

وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر(hammad azhar) نے کہا ہےکہ عالمی بینک
نے پاکستان کی بجٹ اسپورٹ سے متعلق امداد بحال کرنے کا فیصلہ
کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری حماد اظہر(hammad azhar) نے اپنے پیغام میں انہوں نے
بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کے سبب عالمی بینک نے
یہ فیصلہ لیا ہے۔
یاد رہےعالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 2017 میں معاشی
عدم استحکام کے باعث امداد معطل کی تھی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ عالمی بینک کے سربراہ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر
حفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے
لیے مکمل معاونت کا اعادہ کیا تھا۔

گلوبل فنڈز(The Global Fund) کا سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ

منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ
پاکستان کو عالمی بنک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

خیال رہے رواں سال اگست کے مہینے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے
پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے
50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اے ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے
کا اعلان کردیا

اے ڈی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ قرض کے ذریعے کاروبار
آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے،
اس کے ذریعے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں