bangladesh
پاکستان نے بنگلہ دیش(bangladesh) کو شکست دے کر ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ کا ٹائٹل اپنے
نام کر لیا۔ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے
ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔پاکستان کی
جانب سے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
جب کہ عمران رفیق 62 اور کپتان سعود شکیل 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انجری کا شکار، حسن علی(hasan ali) کدھر ہیں؟ پتہ چل گیا
اس کے جواب میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نپی تلی باﺅلنگ کے باعث میزبان
بنگلہ دیش(bangladesh) کی ٹیم 44 ویں اوور میں 224 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی،پاکستان کی
جانب سے محمد حسنین نے 35 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب
کہ خوش دل خان اور سیف بابر نے 2، 2 اور عمر خان، عمادبٹ اور ثمین گل
نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان روایتی حریف بھارت کو
سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز
ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا تھا جب کہ بنگلہ دیش(bangladesh) نے سیمی فائنل میں افغانسان
کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔