کرپٹوکرنسی(Cryptocurrency) اپنانے میں ترکی سب سے آگے

Cryptocurrency

2019 کے ایک عالمی کنزیومر سروے کے مطابق 20 فیصد ترک ڈیجیٹل
کرنسی سے واقف ہیں۔ کوائن ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ شرح
دنیا کے تمام ممالک سے زیاد ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے
کہ ڈیجیٹل لیرا کے تجرباتی مراحل 2020 میں مکمل ہو جائیں گے۔
ترکی میں باضابطہ سرکاری کرپٹو کرنسی(Cryptocurrency)کے استعمال سے دوسرے
کرپٹو کوائنز کی اہمیت بھی بڑھے گی۔
اگرچہ ترکی میں حکام نے ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے میں کافی دیر کی
ہے لیکن 2015 کے ایک سروے کے مطابق 45 فیصد ترک عوام کو
یقین تھا کہ کرپٹو کوائنز جیسے بٹ کوائن ہی آن لائن خریداری کا مستقبل
ہیں۔یہ یورپ کی اوسطاً 28 فیصد شرح سے کہیں زیادہ ہے۔اس سے
کرپٹو کرنسی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
اس سے پتا چلتا ہے کہ ترک عوام موبائل ڈیوائسز سے مالیاتی ادائیگیوں
میں زیادہ سہولت محسوس کرتے ہیں۔

ملکی معیشت کے استحکام کے نتیجے میں بجٹ سپورٹ بحال ،حماد اظہر(hammad azhar)

اسی سروے سے معلوم ہوا تھا کہ 56 فیصد ترک عوام ادائیگیوں کے لیے
موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں۔ یورپ میں یہ شرح اوسطاً 33 فیصد ہے۔
ترکی میں ڈیجیٹل پے منٹ سیکٹر کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے لیے کب
سے تیار ہے لیکن پہلی بار اسےواحد دستیاب آپشن کے طور پر تب دیکھا گیا
جب پے پال کو ملک میں کام کرنے کا لائسنس نہیں ملا تھا۔اس خلا کو
کرپٹو کرنسی(Cryptocurrency) نے پورا کیا۔
ترکی کے کرپٹوکرنسی(Cryptocurrency) کو اپنانے کی ایک بڑی وجہ اس کا ایک بڑی
گیمنگ مارکیٹ کا ہونا ہے۔ ترکی میں ایکٹیو گیمرز کی تعداد 30 ملین
ہے، جو کرپٹو کرنسیز پر کافی اعتماد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں