میساچوسٹس(Massachusetts) پولیس خاموشی سے روبوٹ کتوں کے تجربات کر رہی ہے

Massachusetts

بوسٹن ڈائنامکس روبوٹ بنانے والی ایک معروف کمپنی ہے۔
ریڈیو سٹیشن ڈبلیو بی یو آر اور اے سی ایل یو کے مطابق
میساچوسٹس (Massachusetts) سٹیٹ پولیس کے بم اسکواڈ نے بوسٹن ڈائنا مکس
کے ”سپاٹ روبوٹ“ کو اگست اور نومبر کے درمیان کرایہ پر
حاصل کیا تھا۔کاغذات سے یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ سپاٹ روبوٹس
نے کیا کام کیا تھا لیکن ترجمان کا کہنا ہے کہ ان سے موبائل
ریموٹ آبزرویشن ڈیوائس کا کام لیتے ہوئے مشکوک اشیا پر
نظر رکھی گئی۔

اڑنے والی موٹرسائیکل(motorcycle) تیار

تربیت کے علاوہ ان مشینوں کو دو حقیقی حادثات میں بھی استعمال کیا گیا۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سپاٹ روبوٹ یا روبوٹ کتے
کتنے زیادہ خود کار ہیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس
کے سافٹ وئیر کو کسٹمائز یا انہیں ہتھیاروں سے لیس نہیں کیا۔
کمپنی کے چیف مارک رائیبرٹ نے اپریل میں ٹیک کرنچ سیشنز
کے دوران میساچوسٹس(Massachusetts) سٹیٹ پولیس کو سپاٹ روبوٹ کے بارے میں بتایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں