Maryam nawaz

حکومت جو کر رہی ہے اسے بھی بھگتنا پڑے گا ۔ مریم نواز(Maryam nawaz) کی شہباز شریف اور حمزہ سے 10 منٹ ملاقات،کیا پیغام پہنچا دیا؟

Maryam nawaz
لاہور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا،آئندہ سال انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کریگی ۔ احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت میں پارٹی صدر اور اپنے چچاشہباز شریف اوراپنے کز ن حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔مریم نواز اپنے چچا اور کزن سے گلے ملیں اور اس دوران انکی آنکھیں بھر آئیں ۔ مریم نواز نے شہباز شریف سے مجموعی صورتحال سمیت سیاسی امورپر بھی بات چیت بھی کی ۔Maryam nawaz

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں