حوانیت کی انتہا

اورنج لائن ٹرین کے اعوان ٹاؤن اسٹیشن پر عملے کی جانب سے مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اورنج لائن ٹرین کا عملہ مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ویڈیو میں عملے کو مزدوروں کو تھپڑ رسید کرتے اور گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اورنج لائن ٹرین کے عملے کی جانب سے مزدوروں پر اس بہیمانہ تشدد کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کافی رد عمل کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اورنج لائن ٹرین کے عملے کے چھ ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں