ضمنی انتخاب پی ایس 52 عمر کوٹ میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج

سندھ میں ضمنی انتخاب پی ایس 52 عمر کوٹ میں پیپلزپارٹی نے انتخابی میدان مار لیا، پیپلزپارٹی کے امیدوارامیر علی شاہ نے 43 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں ، جبکہ مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار غلام ارباب رحیم 19 ہزار ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ انتخابی حلقے پی ایس 52 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 92 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ 43 ہزار 106 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
جبکہ حلقے میں جی ڈی اے کے امیدوار غلام ارباب رحیم 19 ہزار938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔
اسی طرح صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 88 ملیر۔II کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس 28 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس میں سے مورخہ 16جنوری 2021 بروز ہفتہ تک 8 امیدواروں نے اپنی امیدوار سے دستبرداری ظاہر کی۔ جس کے باعث 20 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے مورخہ 17جنوری 2021 بروز اتوار پی ایس 88 ملیر۔II سے انتخاب لڑنے والے 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ متعلقہ حلقہ میں پولنگ 16 فروری 2021 بروز منگل کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں