برطانیہ میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس لاہور پہنچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے آنے والے 24 شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ سے آئے 3 شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ سے آنے والے 24 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، برطانیہ سے آنے والے 2863 شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا میں مبتلا ہونے والوں میں کینٹ کے 14 رہائشی شامل ہیں۔
دیگر افراد میں گلبرگ ٹاؤن سے 3 اور داتا گنج بخش ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاون کے 2,2 رہائشی اور نشتر ٹاون کا ایک رہائشی بھی کورونا میں مبتلا پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے 3 شہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں داتا گنج بخش ٹاون، کینٹ اور نشتر ٹاون سے ایک ایک جنوبی افریقہ پلٹ شہری شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر آگیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 903 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 76 لاکھ 80 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار 17 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750 کیس رپورٹ، اسلام آباد 40 ہزار 815، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی,ملک بھر میں کورونا کے باعث 11 ہزار 318 اموات ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں