چھٹا ایڈیشن کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں: آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز

33 سالہ آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان آکر کھیلنا بڑا قدم ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے حالات اب ساز گار ہیں، دہشت گردی کا ناخوشگوار واقعہ اب ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلیں، پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو انتہائی شاندار پایا۔
ابوظہبی میں قلندرز کی جانب سے ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے موجود بین ڈنک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے لیے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، گزشتہ سال بھی پاکستان آکر کھیلنے کا بہت مزہ آیا، یہاں کے لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارمنس دی تھی، اس بار راشد خان کے لاہور کے ساتھ آنے سے بائولنگ کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
بین ڈنک نے امید ظاہرکی کہ ٹی 10 لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارمنس دکھائے گی، ٹی 10 فارمیٹ زیادہ چیلنجنگ ہے اور یہ شائقین میں کافی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ کووڈ19 میں مداحوں کے بغیر کرکٹ کھیلنا اب مجبوری ہے، ممکن ہے کہ پی ایس ایل 6 میں شائقین کی موجودگی میں میچز ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں