دوحہ پہنچنے کے بعد جنرل قمر باجوہ کی امیر قطر سے خصوصی ملاقات

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے اہم ترین دورے کیلئے روانہ ہوئے۔ آرمی چیف قطر کے 2 روزہ دورے کے سلسلے میں قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے۔ دوحہ پہنچنے کے بعد جنرل قمر باجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دفاع اورسیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوں کی جانب سے باہمی تعاون کو وسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ قطری قیادت نے اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔ مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اور تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جبکہ دوحہ میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے قطر کے سرکاری دورہ پر احمدبن محمدملٹری کالج کا دورہ بھی کیا اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس کےتربیتی معیارکی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں