پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی کی تحریک انصاف میں شمولیت

تشدد کا شکار ہونے والی پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئرونگ کی رکنیت مل گئی ۔
رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے ۔ اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ۔رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے۔اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھائوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں