پنجگور سے کراچی جانے والی مسافرکوچ تیزی رفتاری کے باعث اوتھل کے قریب الٹ گئی‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے.
ہسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث زیرا کے مقام پر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے.
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اوتھل کے قریب مسافر کوچ الٹنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے جام کمال خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی دی انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی.

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی، حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی. لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں