لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے نئے وعدوں پر یقین کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ روز سے مولانا فضل الرحمن کو سینیٹر بنانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن سینیٹ میں سیٹ لینے کے چکر میں پڑ گئے تو پھر پی ڈی ایم کا بیانیہ خطرے میں پڑ جائے گا۔
جو پی ڈی ایم کا رہا سہا بیانیہ ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ایک تو میدان خالی نہ چھوڑنا اور پھر میدان میں اپنے لیے کلیدی عہدوں کا تقاضہ کرنا دو الگ الگ بیانئے ہیں۔پی ڈی ایم کے بیانئے سے پہلے بھی لوگ بہت کنفیوز ہیں۔
ایک طرف وہ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں پھر دوسری طرف ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔محمد مالک نے مزید کہا کہ 4 فروری کا دن بہت اہم ہو گا۔

دیکھنا یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے رویے میں جو دلچسپ تبدیلی آئی ہے کیا یہ کسی نئے وعدوں کی وجہ سے آئی ہے،ہو سکتا ہے مولانا کو نئے وعدوں پر یقین آ گیا ہو اور اس سے ان کا رویہ بدلا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں