تفصیلات کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج دوسرے نمبر پرہے۔ لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار244پرٹیکیولیٹ میٹرزہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں روس کاشہر کراسنویارس پہلے،بھارتی کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ کراچی آلودگی کے اعتبار سے آج دنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹےنمبرپر ہے ۔کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار183پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی ۔ خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کی فضاء آلودہ اور خطرناک قرار دی گئی تھی ۔ بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 406 سے تجاویز کرگئی ہے ۔ آلودگی کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف حد نگاہ 1.5 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 406 سے تجاویز کرگئی ہے، بہاولپور میں 406، راولپنڈی میں 220، لاہور میں 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز غیر صحت بخش ذرات کی مقدارریکارڈ کیا گیا، مرید کے 184، کراچی میں 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز غیر صحت بخش ذرات کی مقدار ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی ہوا کی تبدیل ہوتی سمت اور آلودگی کے بڑھتے تناسب کی وجہ سے ہے۔ ملک کے آلودہ ترین دس شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا تھا۔ جبکہ لاہور گزشتہ ماہ بھی ایئرکوالٹی انڈیکس کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔
