اداکارہ ندایاسر کی والدہ ،پی ٹی وی کی سابق پروڈیوسر فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں

نامور اداکارہ ، میزبان ندایاسر کی والدہ پی ٹی وی کی سابق پروگرام پروڈیوسر ناول نگار اور افسانہ نویس فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔جامعہ کراچی سے سوشل ورک میں ایم اے کرنے والی فہمیدہ نسرین 34 سال تک پی ٹی وی سے وابستہ رہیں، ان کے کریڈٹ پر میوزک کے بہت سے پروگرامز ہیں۔

ندا نے انسٹا گرام پر فالوورز کو والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبرسے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہماری پیاری ، مضبوط اور بیماری سے لڑنے والی ماں ہمیں چھوڑ کرچلی گئیں۔

گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن اورمعروف اسپورٹس اینکر سویرا پاشا نے بھی اپنی ٹویٹ میں والدہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ آئی سی یو) میں ہیں۔انسٹاگرام پر ندا کی گزشتہ روز شیئر کی جانے والی تصاویر سے علم ہوتا ہے کہ ندا فیملی کے ہمراہ چھٹیوں پرمالدیپ میں موجود ہیں۔ مرحومہ نامور ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا کی اہلیہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں