پی ایس ایل 6 کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ،قیمت کیا ہو گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی ۔ پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی میں شیڈول میچوں کے لئے ٹکٹ فروخت ہوں گے جب کہ اگلے مرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کے لئے ٹکٹ فروخت ہوں گے ،لاہور میں پلے آف میچوں اور فائنل کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دریں اثناء پی ایس ایل میچوں کے لئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم ٹکٹ کی قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے دو سے تین دن میں کیا جائے گا، ٹکٹ کسی مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے جبکہ صرف آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 20 فروری سے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ سے ہوگا۔
اتوار کے روز پی ایس ایل 6 کا آفیشل گانا بھی جاری کیا گیا تھا۔ ’گروو میرا‘ نامی ترانے میں نصیبو لال ، آئما بیگ ، اور ینگ سٹنرز شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ ترانہ کوویڈ 19 کے حقائق کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں