کوٹھوں پر جسم بِکتے ہیں، یہاں ضمیر بکتے ہیں، اس گھناؤنے عمل کو بند کرنا چاہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا بریفنگ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن میں پیسے لے گا، فارغ کردیں گے، پچھلے الیکشن میں 20 ارکان اسمبلی کو نکالا تھا، سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا، کوٹھوں پر جسم بِکتے ہیں، یہاں ضمیر بکتے ہیں، اس گھناؤنے عمل کو بند کرنے کیلئے تمام راستے اختیار کیے،ارکان اسمبلی ووٹ دینے کیلئے آزاد ہیں،چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد پر ممبران نے ووٹ ڈالے تھے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیراطلاعات شبلی فرازمیڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے، اسدعمرنے کہا کہ ویڈیو میں ووٹ بیچنے کیلئے نقد پیسے وصول کررہے ہیں، ہم نئے پہلے بھی سنا کہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کی بولی لگتی ہے اور ضمیر بیچے جاتے ہیں، لیکن جب ایسا منظر آنکھوں سے دیکھنے کو ملے تو ضمیر والے شخص کیلئے دل دہلادینے والا واقعہ ہے، اسی لیے ہم سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانا چاہتے ہیں، جمہوریت کی طاقت کسی ٹینک ، توپ خانے یا بندوقوں سے نہیں بلکہ نظام کو مضبوط بنانا ہوتا ہے، پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کی اخلاقی قوت جمہوریت کی طاقت ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی کی باتیں نہ سنیں صرف پی ڈی ایم کے اندر موجود جماعتوں کے بیانات دیکھ لیں کہ سینیٹ الیکشن میں کیسے بولی لگتی ہے؟پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کیا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروائیں گے۔عمران خان کی سینیٹ الیکشن اوپن کروانے کی سوچ کرکٹ دور کی ہے جب عمران خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوٹرل ایمپائر لے کر کھیلا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ترمیم کیلئے بل پیش کیا،سینیٹ الیکشن کا وقت قریب تھا اس لیے آرڈیننس لائے ہیں، اسی طرح سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کا ریفرنس عدالت میں زیرسماعت ہے، آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے، سپریم کورٹ کا سینیٹ الیکشن پر جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے؟ہمارا قوم سے وعدہ تھا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے گھناؤنے کاروبار کو بند کرنا ہے، کوٹھوں پر جسم بِکتے ہیں، یہاں ضمیر بکتے ہیں، اس عمل کو بند کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے تمام راستے اختیار کیے۔
ارکان اسمبلی ووٹ دینے کیلئے آزاد ہیں، ممبران کو چاہیے ضمیر کے مطابق اوپن ووٹ دیں،پچھلے الیکشن میں کچھ ارکان اسمبلی نے پیسے لے کر ووٹ بیچے ، ویڈیو میں پیسے گنتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں