مصری کٹھ پتلی کردار کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کا ٹریلر جاری

معروف مصری کٹھ پتلی کردار ابلہ فہیتا کی پہلی نیٹ فلکس سیریز “ڈرامہ کوئین” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نیٹ فلکس سیریز میں ایک کٹھ پتلی کو اپنی زندگی کی کہانی کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک اسٹار کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
رواں سال ریلیز ہونے والی چھ قسطوں میں ابلہ فہیتا اپنے بچوں کیرو اور بوڈی ، اور اداکار باسم سمرا ، ڈونیہ مہر ، اور اسامہ عبداللہ کے ساتھ ایکشن سے بھر پور کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس نیٹ فلکس سیریز کو محمد الجمال ، جارج ازمی ، دینا مہر ، سارہ مراد ، اور محمود عزت نے تحریر کیاہے جبکہ ہدایات خالد ماری نے دی ہیں ۔واضح رہے کہ ابلہ فہیتا طنز و مزاح پر مبنی مصری کٹھ پتلی کردار ہےجو کہ 2010 میں آن لائن متعارف کرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں