تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما محمد انور لندن میں انتقال کر گئے۔ محمد انور کے انتقال کی خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما محمد انور گذشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ محمد انور گذشتہ چار ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، آج صبح 3 بج کر 45 منٹ پر لندن کے رائل فری اسپتال میں محمد انور انتقال کر گئے۔
