دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم میں آج پہلا سیلیبریٹی میچ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ کے نام پہلا سیلیبریٹی نمائشی میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں شوبز شارکس اور گوادر ڈولفن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شوبز شارکس کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور وسیم خان کی قیادت میں گلوکار فخرعالم، فیصل قریشی اعجاز اسلم اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات شامل ہیں۔ شوبز شارکس کے مدمقابل گوادر ڈولفن کی ٹیم میں ملک کے نامور سیاست دان موجود ہیں، گوادر ڈولفن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وزیر بحری امور علی زیدی اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات شامل ہیں ۔

زلفی بخاری نے گوادر سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا سیلیبریٹی میچ پہاڑوں کو مسخر کرنے والے پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں