نامور گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے مگر دوسروں کیلئے جینا ہی اصل زندگی ہے ، سوشل میڈیا کی وجہ سے سماجی سرگرمیاں کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے ۔ایک انٹریو میں شہزاد رائے نے کہا کہ آپ کے اندر جذبہ ہو اور اس میں نیک نیتی بھی شامل ہو تو تمام مشکلیں خود بخود آسان ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص فلاحی تنظیم قائم کر کے ہی لوگوں کی مدد کرے بلکہ آپ انفرادی طو رپر بھی کسی شخص کی مدد کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد رائے فائونڈیشن مستحق لوگوں کی مدد کے کام کر رہی ہے اور انشا اللہ میں اپنے مشن کو اور آگے بڑھائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے حلقے کے لوگوں سے ووٹ لے کر آتے ہیں کم از کم ان کے مسائل حل کرنے پر ہی توجہ مرکوز رکھیں۔