مظفرآباد پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ڈویژن مظفرآباد نےپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کو حلقہ انتخاب میں پڑتھامہ کے مقام پر مسلم۔کانفرنس کے کارکنان کی جانب سے راستہ روک کر اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ڈویژنل صدر محترمہ فوزیہ حبیب نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی رواداری اور پرامن انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنانے کے لئے ایسے شرپسندوں کی فی الفور سرکوبی ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ مخالفین چوہدری لطیف اکبر کی عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی اور مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کی پیپلزپارٹی کے جیالے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں لیکن ہم ریاست میں امن وامان کی صورتحال اور سیاسی رواداری کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں، اگر الیکشن کمیشن نے اس بزدلانہ اور غیر زمہ دارانہ اقدام کا نوٹس نہ لیا تو پیپلزپارٹی کے جیالے اور شعبہ خواتین اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری شرپسند عناصر اور الیکشن کمیشن پر ہو گی۔
